اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صدر فواد معصوم نے دارالحکومت بغداد میں اپنے ملک کے تینوں نائب صدور ایاد علاوی، نوری المالکی اور اسامہ النجیفی کے ساتھ ایک سیکیورٹی اجلاس تشکیل دیا۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے پیرس میں منعقد ہونے والی حالیہ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا گيا۔ اجلاس میں عراق کے سینیئر نائب صدر نوری المالکی نے کہا کہ عالمی برادری کو داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے سے قبل عراق کی حمایت کرنی چاہیئے تھی۔ پیرس میں داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یہ کانفرنس اس وقت منعقد ہوئی جب پیرس اور لندن کی سڑکوں پر بھی داعش کے دہشتگردانہ خطرے کا احساس کیا جانے لگا۔ پیرس میں یہ اجلاس، پندرہ ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲